اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان جنوبی افریقہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے: جنوبی افریقہ کا اہلبیت(ع) فاؤنڈیشن (آفوسا) اہل بیت رسول اللہ (ص) کے تمام پیروکاروں کی جانب سے مسلمانوں کی توہین پر مبنی تصاویر چھاپنے پر میل این گارڈین کے اقدام پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ہمین یقین ہے کہ میل این گارڈین کا یہ توہین آمیز اقدام بعنوان "جو بھی محمد (ص) کی تصویر بنائے"، پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے منصوبے کا حصہ ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ میل این گارڈین نے بھی اس منصوبے کا حصہ بن کر متعلقہ خاکے شائع کئے۔ اہلبیت(ع) فاؤنڈیشن (آفوسا) نے اپنا مختصر سا تعارف کراتے ہوئے لکھا ہے: آفوسا ایک تنظیم ہے جو اپنے معاشرے میں عشق و محبت، صبر و تحمل، رواداری اور ہمدردی جیسے اقدار کی حمایت کرتی ہے۔ ہم ان تصاویر اور خاکوں کو اپنی توہین سمجھتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ[شاید] میل این گارڈین یہ خاکے منتشر کرتے وقت اپنے اس عمل سے آگاہ نہیں تھا۔ ......../110
17 اگست 2010 - 19:30
News ID: 191832
جنوبی افریقہ کی اہلبیت(ع) فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں "میل این گارڈین" میں رسول اللہ (ص) کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی ہے۔